27 اپریل 2020 - 07:56
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 94ہزار 958ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 997 تک پہنچ گئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 94ہزار 958ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 997  تک پہنچ گئي ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 9 ہزار 6 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ78 ہزار 955 مریض  اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

342/